ابنا: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عمران زعبی نے دمشق کے ساتھ تعلقات ختم کرنے پر مبنی قاہرہ کے اقدام پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام مصر کے صدر محمد مرسی کے بیانات اور رویۓ کے لۓ کسی طرح کی اہمیت کا قائل نہیں ہے اور شام محمد مرسی کے فیصلوں نیز اس ملک کےعوام کی امنگوں اور عرب دنیا میں مصر کے کردار میں فرق کا قائل ہونے کا حق رکھتا ہے۔ عمران زعبی نے مزید کہا کہ ہمیں مصر میں شام کے سفارت خانے کا بند کۓ جانے کی کوئي پرواہ نہیں ہے کیونکہ مصر نے شام کے بارے میں جو موقف اختیارکر رکھا ہے اس کی وجہ سے مصر میں ہمارا سفارتخانہ عملی طور پر بند ہوچکا ہے ۔شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے مصر کے عوام کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ محمد مرسی کے اقدام پر زیادہ تعجب نہیں ہوا ہے لیکن ان سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ مصر میں شام کے سفارتخانے کو بند کرنےکے بجائے اسرائیل کے سفارتخانے کو بند کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430577
شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران زعبی نے کہا ہے کہ شام مصر کے صدر محمد مرسی کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا ہے۔